بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ، ڈی آئی جی پولیس

منگل 14 اگست 2018 00:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان ریجن محمد ریاض نذر گاڑا نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے بتایا کہ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جس کیلئے علیحدہ علیحدہ سکیورٹی پلان ترتیب دئیے گئے ہیں 14اگست کے سلسلے میں ضلعی پولیس سکردو نے دیوسائی میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارگاہ نالہ اور دیامر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں اور پولیس فورس وطن عزیز کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں