ملک بھر کی طرح بلتستان ریجن میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگرام تشکیل دیدیئے گئے

منگل 14 اگست 2018 00:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح بلتستان ریجن میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے ، ریجن کے چاروں اضلاع میں اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام تشکیل دیدیے گئے ہیں ،ضلع سکردو انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے یوم آزادی واک کمشنر آفس سے یاد گار شہدا سکردو 9بجے پرچم کشائی نیو یاد گار شہدا ،10بجے تقریری مقابلہ گرلز ڈگری کالج ساڑھے 10بجے ایوان اقبال میں صبح پاکستان کے موضوع پر تقریب کا انعقاد ہوگا اس موقع پر پولو میچ کے علاوہ جشن آزادی کے موضوع پر کلچر شو اور ڈارمے بھی پیش کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں