شیخ حسن جوہری کا معاملہ عدالت کے فیصلے کے مطابق دیکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سکردو

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:20

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سکردو اور ایس ایس پی ضلع سکردو نے کہا ہے زیر حراست عوامی ایکش کمیٹی کے سرگرم رہنما عالم دین علامہ شیخ حسن جوہری کا معاملہ عدالت میں ہے جسے عدالت کے فیصلے کے مطابق دیکھا جائے گا اور قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے علامہ شیخ حسن جوہری 22 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا زیر حراست عالم دین پر قانون شکنی اور ریاستی اداروں انتظامی افسران، صحافیوں اور علماء کے خلاف نازیبا کلمات پر مشتمل نفرت انگیز تقاریر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روز شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کے حوالے سے انتظامیہ کے افسران نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے نا صرف پہلے سے جمع کردہ معافی نامے کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ریاستی اداروں، انتظامیہ اور دیگر ادارہ جات کے خلاف ننگی گالیو ں کا استعمال کیا ہے جو سرا سر ان کے منصب کے منافی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اور عدالت جو بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی وہ انھیں قابل قبول ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں