فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کی برگیڈ ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری

ہفتہ 26 جنوری 2019 22:08

سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سمیت بلتستان کے سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے برگیڈ ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات انجمن تاجران کے عہدیداروں اور صحافیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملکی استحکام سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر فورس کمانڈر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا ملکی سلامتی اور امن واستحکام کیلئے جن شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاان شہداء ، انکے خاندان اور انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہداء کے قربانیوں کے سبب ہی یہ ملک قائم و دائم ہے اور رہتی دنیا تک پاکستان قائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں