اسکردو ، خون جما دینے والی سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

بدھ 30 جنوری 2019 19:02

اسکر دو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) اسکردو میں خون جما دینے والی سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 27 تک گرگیا ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہو گیا۔استور کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا کر نا پڑا ، پائپ لائنوں میں پانی جم جانے کے باعث پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات پیش آئیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں