پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے ، شہریوں سے ملے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راستے میں پھل فروش بچے نے بیر بھی پیش کیے، ایک شہری صدقہ دینے گائے لے آیا

پیر 19 اگست 2019 15:00

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسکردو شہر تک اسکول کے طلبہ، دکان داروں اور گھروں سے نکل کر شہریوں نے استقبال کیا، پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راستے میں پھل فروش بچے نے بیر بھی پیش کیے، ایک شہری صدقہ دینے گائے لے آیا، ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں