دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا سکردو میں تیسری جیپ اور موٹر سائیکل ریلی کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 24 اگست 2019 23:05

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا سکردو میں تیسری جیپ اور موٹر سائیکل ریلی کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے ریسر چیمپئن حصہ لے رہے ہیں۔کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں 70 گاڑیاں اور40 موٹر بائیکس شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سر فرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2019 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان اسمبلی کے سینیئر وزیر اکبر تابان، پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کبوتر بھی آزاد کیا گیا۔سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2019 میں ملک کے نامور ریسر نادر مگسی‘بابر خان اور چار خواتین ریسر سمیت بلتستان سے مشہور ریسر خواجہ مدثر خواجہ اکرم خان اور امجد خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں