یونیورسٹی آف بلتستان نے کورونامیں بھی طلباء و طالبات کا ایک دن بھی ضائع ہونے نہیں دیا، ڈاکٹر محمد نعیم خان

کورونائی صورتحال کے دوران آن لائن کلاسوں اجراء کیا گیا ، دوبارہ یونیورسٹی کے کھل جانے کے بعد باقاعدہ کلاسیں ہوئیں طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا، کورونائی صورتحال کے دوران بہترین انتظامات دیگر جامعات کے لیے ایک مثال ہے،وائس چانسلریونیورسٹی آف بلتستان سکردو

پیر 30 نومبر 2020 23:32

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف بلتستان سکردوکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان نے کورونامیں بھی طلباء و طالبات کا ایک دن بھی ضائع ہونے نہیں دیا۔ کورونائی صورتحال کے دوران آن لائن کلاسوں اجراء کیا گیا جبکہ دوبارہ یونیورسٹی کے کھل جانے کے بعد باقاعدہ کلاسیں ہوئیں طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا، کورونائی صورتحال کے دوران بہترین انتظامات دیگر جامعات کے لیے ایک مثال ہے یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے سب سے اہم یونیورسٹی ہذاکے طلباء اور طالبات کی پڑھائی ہے اور اس اہم مقصد میں کبھی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونائی صورتحال کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا ایس او، پیز کے تحت مثالی امتحانات منعقد، کرائے،امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل، درآمد کو یقینی بنایا گیا، امتحانات کے دوران مثالی اورعملی اقدامات کرنے پر یونیورسٹی کے تمام سٹاف داد اورشاباش، کے مستحق ہیں، یونیورسٹی آف بلتستان کے پرعزم اساتذہ، اور سٹاف نے سخت موسمی حالات اور کورونائی صورتحال کے باوجود طلباء کی پڑھائی اور امتحانات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے سمسٹر کے اختتام پر تمام اساتذہ اور سٹاف کی کاوشوں کوسراہا اور انہیں مبارکباد، پیش کی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان بچوں کے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس، میں نئے شعبوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس سے تعلیمی شعبے میں انقلاب آئے گا اور بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے نئے مواقع پیداہونگے یونیورسٹی انتظامیہ تدریس، کے، ساتھ تحقیق کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں