لینڈ سلائیڈنگ: گلگت سکردو شاہراہ بلاک، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،مسافر محفوظ مقام پر منتقل

جمعرات 11 مارچ 2021 23:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گلگت سکردو شاہراہ چماچو کے مقام پر روڈ بند ہونے کے سبب دو طرفہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔ایف ڈبلیو او کے مطابق شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کا سو میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے جوان اورانجینئر مشین اور آلات لیکر علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا متاثرہ خاندانوں میں کھانہ تقسیم اور فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے روڈ کا بڑا حصہ کٹ گیا جبکہ بھاری پتھرے بھی آگرے ہیں۔یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر توسیعی کام جاری ہے،33 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں