اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 مارچ 2021 18:54

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2021ء) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ کو رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل پروازوں کیلیے فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کو ہر موسم میں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور رن پر وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم نصب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ آئی سسٹم سے خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوسکے گی۔اسکردو ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 12ہزار فٹ اور سکینڈری رن وے ساڑھے 8ہزار فٹ لمبا ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔خیال رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ 71 سال سے صرف ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارہ بھی لینڈ کرچکا ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلند ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے، یہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں