رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی چیئرمین سینٹ یونیورسٹی آف بلتستان سے آن لائن نشست ،الیکشن سے متعلق امور زیر بحث لائے

اتوار 28 مارچ 2021 18:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی چیئرمین سینٹ یونیورسٹی آف بلتستان سے آن لائن نشست میںالیکشن سے متعلق امور زیر بحث آئے، یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان وسیم اللہ جان اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سینٹ اکیڈمکس کونسل سینڈیکٹ سمیت ریپزنٹیشن کمیٹی میں فیکلٹی ممبران کے انتخاب کے حوالے سے الیکشن کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے انتخابی طریقہ کار کے لئے تیار مسودے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ممبران سے طریقہ کار کے حوالے سے مکمل جان کاری لی چیئرمین سینٹ نے طریقہ کار میں کچھ ضروری تبدیلیوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ الیکشن کے طریقہ کار میں کچھ ضروری تبدیلیاں ضروری ہیں مختلف شقوں میں ضروری تبدیلی کر کے مسودہ ارسال کیا جائے ضروری تبدیلی کے بعد اس مسودے کو منظور کر لیا جائے گا سینٹ نے دیگر ممبران نے مسودے کی منظوری دی ہے تاہم سینٹ چیئرمین چند ضروری تبدیلیوں کے بعد مسودے کو منظور کریں گے۔مسودے کء منظوری کے بعد بذریعہ الیکشن فیکلٹء ممبران کو سینٹ سینڈیکٹ اکیڈمک کونسل اور ریپزنٹیشن کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں