و* بلتستان میں آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

بدھ 27 جولائی 2022 22:45

W سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2022ء) آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق،افسوسناک حادثہ بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں پیش آیا۔تفصیل کے مطابق کارکھرمنگ میں کارگل روڈ پر بونگ پڑی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دریا میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے افراد میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کیپٹن حسن اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تین افراد کی میتیں دریا سے نکال لی ہیں جب کہ چار افراد کی تلاش جاری ہیں جس میں ا?رمی ا?فیسر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کیپٹن حسن کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور وہ اسکردو کے رہائشی تھے،ڈوبنے والوں میں صادق حسین ، روح اللہ ، بتول، یزدان اور 2 سالہ طیبہ شامل ہی

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں