بلتستان یوتھ الائنس لہ لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی بھرپور مذمت

منگل 14 فروری 2017 22:05

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) بلتستان یوتھ الائنس نے لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی بھرپور مذمت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں بلتستان یوتھ الائنس کے ترجمان نے کہاکہ ملک میں دندناتے ہوئے پھرتے ہوئے مذہبی دہشت گرد اور مذہبی انتہا پسند ملک کی نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ایسے میں اگر بروقت اقدامات کر کے اس انتہا پسندی کا سدباب نہ کیا گیا تو ملک پاکستان کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

یہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف امن و آمان کیلئے خطرہ ہے بلکہ ملک کو سیاسی ،سماجی اور اقتصادی طور پر بھی کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہے ۔ہم متعلقہ ادارے خصوصاً پاکستان آرمی ،پولیس اور متعلقہ ایجنسیاں جن کی ذمہ داری ہے سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو لگام دینے کیلئے موثر حکمت عملی اپنالی جائے۔ اور ملک میں امن وآمان اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مختلف حکمت عملی وضع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں