بلتستان ڈویژن میں کاشت کاری کا سیزن شروع ہو تے ہی کھاد ‘بیج اور زرعی آلات کے دام بڑھ گئے

بدھ 22 فروری 2017 23:22

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)بلتستان ڈویژن میں کاشت کاری کا سیزن شروع ہو تے ہی کھاد ،بیج اور زرعی آلات کے دام بڑھ گئے ،مارچ کے پہلے ہفتے سے سکردو کے نشیبی علاقوں میں زراعت پیشہ افراد کھیتی باڑی شروع کر دیتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے فروری کے وسط سے ہی کھاد ،بیج زرعی اوزار اور دیگر متعلقہ اشیاء کی خریداری بڑھ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال بھی صورتحال مختلف نہیں ہے زراعت کا موسم شروع ہو تے ہی ان اشیاء کی خریداری کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ۔مارکیٹ میں موسم سرما کے دوران جو نرخ تھے اب ان میں پچاس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری ادا کرے اور قیمتوں میں توازن لانے کیلئے نرخ نامہ جاری کرے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں