فری اسلحہ لائسنس کا حصول غیر قانونی ہے ‘تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز جنہوں نے سکردو سے فری اسلحہ لائسنس حاصل کیا ہے وہ 15روز میں فیس جمع کروائیں بصورت دیگر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا‘ڈپٹی کمشنر سکردو

بدھ 22 فروری 2017 23:22

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سکردو نے اپنے دستخط سے جاری اخباری بیان میں کہا ہے کہ فری اسلحہ لائسنس کا حصول غیر قانونی ہے تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز جنہوں نے سکردو سے فری اسلحہ لائسنس حاصل کیا ہے وہ پندرہ روز کے اندر فیس جمع کروائیں بصورت دیگر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید آب مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی لائسنس ہولڈرز نے تین مہینے سے اسلحہ لائسنس کی تجدید نہیں لائی ہے وہ بھی پندرہ دنوں کے اندر اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کروائیں ورنہ لائسنس منسوخ تصور ہوگا۔ اخباری بیان کے مطابق مذکورہ نوٹس حتمی تصور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں