بلتستان کے چاروں اضلاع کے آئمہ جمع کی ردالفساد آپریشن کی بھرپور حمایت،گلگت بلتستان تک دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) بلتستان کے چاروں اضلاع کے آئمہ جمع نے ردالفساد آپریشن کی بھرپور حمایت کر تے ہوئے گلگت بلتستان تک دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

شگر کھرمنگ اور گانچھے اور سکردو میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے آئمہ جمعہ نے کہا کہ ہم پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شروع ہونے والے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کر تے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب میں بچ جانے والے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور اور بے رحمانہ آپریشن جاری رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بلا تفریق ملک کو کمزور کرنے والے تمام عناصر کی سرکوبی کرے۔ انہوں نے آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں