بلتستان کے عوام کی نماز جمعہ کے اجتماعات میں آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت

ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے اور دہشت پسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد پاک فوج کا دیرینہ اقدام ہے

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) بلتستان بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کی گئی ،جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے تمام مکاتب فکر کے امام جمعہ نے آپریشن ردالفساد کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے وار دہشت پسندوں کو خام میں ملانے کیلئے آپریشن ردالفساد پاک فوج کا دیرینہ اقدام ہے اور اس آپریشن کی ضرورت پوری قوم محسوس کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ عناصر ناسور ہیں کہ جو اس ملک میں رہ کر اسی ملک کا رزق کھا کر یہاں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔ پوری قوم اپنی عسکری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور آپریشن ردالفساد کی ہر سطح پر حمایت کر تی ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مزید کہا گیا کہ ایک مخصوص شرپسند ٹولہ مملکت خداد اد کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے ایسے عناصر کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے پاک فوج سے امید ہے کہ وہ اس وطن کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں