اداکارہ سجل علی اورگلوکارعاطف اسلم مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیار

عاطف اسلم اورسجل علی دونوں اس وقت اسکردو میں موجود ہیں اورگانے کی شوٹنگ کروارہے ہیں

منگل 15 جون 2021 13:17

اداکارہ سجل علی اورگلوکارعاطف اسلم مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیار
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) معروف اداکارہ سجل علی اورگلوکارعاطف اسلم مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیارہیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے کسی بھی نئے میوزک کے ریلیزسے قبل ہی مداحوں کے لیے انتظارکرنا مشکل ہوجاتا ہے اوراس باران کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارکے نئی آنے والی میوزک ویڈیو’رفتہ رفتہ‘ میں اداکارہ سجل علی بھی جلوہ گرہوں گی۔عاطف اسلم اورسجل علی دونوں اس وقت اسکردو میں موجود ہیں اورگانے کی شوٹنگ کروارہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس خبر سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرمیں دونوں شوٹنگ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں