بنگلا دیشی خاتون واصفہ نذرین کے ٹو سر کرنے کیلئے پر امید، اسکردو پہنچ گئیں

واصفہ نذرین سات براعظم کی سات بلند ترین چوٹیاں پہلے ہی سرکرچکی ہیں، رپورٹ

جمعہ 17 جون 2022 22:46

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) بنگلا دیشی خاتون کوہ پیما واصفہ نذرین رواں سال کے ٹو سر کرنے کیلئے سکردو پہنچ گئیں ۔واصفہ نذرین سات براعظم کی سات بلند ترین چوٹیاں پہلے ہی سرکرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

سمٹ کی کامیابی کی صورت میں واصفہ کے ٹو سر کرنے والی پہلی بنگلا دیشی ہوں گی۔بنگلا دیشی خاتون کوہ پیما اسکردو پہنچ چکی ہیں، موسم سے ہم آہنگی کیلئے واصفہ نذرین پہلے براڈ پیک کو سر کریں گی۔بنگلا دیشی کوہ پیما، مشہور نیپالی ماؤنٹینیئر منگما جی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں