نانگا پربت پر پھنسنے والے شہروز کاشف اگلی چوٹیوں کی جانب چل دیے

بدھ 13 جولائی 2022 21:52

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف عید کے بعد اگلی چوٹیوں کی جانب گامزن ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اب گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سرکریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 20 سالہ کوہ پیما نے حال ہی میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی لاپتا ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں دونوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے شہروز کاشف کو فوری طور پر دوبارہ پہاڑوں کا رخ کرنے سے منع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں