‘ملک بھر کی طرح وانا میں بھی شجرکاری مہم زور وشور سے جاری

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:16

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) ایک طرف شجرکاری مہم دوسری طرف پانی کی قلت ‘ملک بھر کی طرح وانا میں بھی شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہے تو دوسری جانب وانا میں پانی کی سطح نیچے گرنے اور طویل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی شدید قلت سامنے آئی ہے،ایک اندازے کے مطابق وانا تحصیل سمیت تحصیل برمل،شکئی اور توئے خلہ میں 15ہزار کے قریب سیب کے باغات پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں دوسری جانب گرین پاکستان شجرکاری مہم زرو و شور سے جاری ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شجرکاری مہم سے بہتر ہے کہ حکومت پہلے پانی کا مسلہ حل کرکے سیبوں کے باغات کو متاثرہونے سے بچائیں-

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں