ژالہ باری اور طوفانی بارش نے جنوبی وزیرستان میں پنجے گاڑدیئے ،وانا میں سبزی و میواجات کی کھڑی فصل متاثر

بدھ 3 جون 2020 17:11

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ژالہ باری اور طوفانی بارش نے ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں پنجے گاڑدیئے ،وانا میں سبزی و میواجات کے کھڑی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے جس سے احمدزئی وزیر قبائل کی کروڑوں کا نقصان ہوا ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی زمینداروں اور کسانوں نے میڈیاپربیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ طوفانی بارش اور ژلہ باری نے ضلعی ہیڈکوارٹر وانامیں تباہی مچادی سب،الوچہ،خوبانی اور سبزی کے باغات کو تباہ کردیا جو آحمدزئی وزیرقبائل نے کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا انھوں نے کہاکہ اس بابت کسانوں اور زمینداروں نے مقامی ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا لیکن مقامی انتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لے کر معاوضہ نہیں دیا،علاقہ مکین نے کے مطابق مذکورہ بارشوں اور ژلہ باری کے بعد پچھلے دو ہفتوں سے ٹڈی دل نے وانا کے زرخیز علاقوں پر یلغار کرکے انسانوں اور حیوانوں کی رزق کو متاثرکررہاہے حکومت وقت کو چاہیے کہ مذکورہ علاقہ کو افت زدہ تصور کرکے عوام کو نقصانات کا ازالہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے۔

امدہ اطلاع کے مطابق اج بروز بدھ بارش اور ژلہ باری نے تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک زالئی شولام اور وچہ خوڑہ میں سبزی و میوجات کے کھڑی فصل کو بری طرح متاثر کردیاہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں