ضلع جنوبی وزیرستان میں چلغوزہ کے بعد فروٹ فلائی نے زمین بوس آلو کو بھی نہیں بخشا

جمعرات 10 جون 2021 14:58

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان میں چلغوزہ کے بعد فروٹ فلائی نے زمین بوس آلو کو بھی نہیں بخشا ،مقامی زمیندار اور کسانوں نے محکمہ زراعت کو مردہ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے سب ڈویژن وانا میں فروٹ فلائی نے چلغوزہ سمیت آلو ودیگر سبزی میواجات کو بری طرح متاثر کرکے زمینداروں کو خسارے سے ہمکنار کیا ہے بدقسمتی سے محکمہ زراعت وانا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی قابل افسوس ہے صورت خان ،نوروالی خان اور اشرف وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت وانا کے اہلکار سبزیوں اور میواجات کی مد ائی ہوئی سپرے اور ادویات قیمتی داموں ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان میں فروخت کرنے لگے ہیں اور ساتھ ساتھ مستحق زمینداروں اور کسانوں کو نظر انداز کرکے عزیز وعقارب کو سامان دی جاتی ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں یادرہے کہ فروٹ فلائی حملے نے تحصیل برمل کے علاقے زم چینہ،شرغیشائی اور قلندرہ پہاڑی سلسلے میں چلغوزے کی قیمتی جنگلات کو بری متاثر کردیاہے اس کے علاوہ سب ڈویڑن وانا کے میدانی علاقوں میں الو کی فصل کو بھی فروٹ فلائی نے نہیں بخشا زمینداروں کے مطابق اس سال الو کی فصل میں تین فیصد کمی واقع ہوسکتی ہیں ریسرچ افیسر عبدالرشید کے مطابق فروٹ فلائی گزشتہ تین چار سالوں سے وانا کے میدانی علاقوں میں سبزی اور میواجات کے باغات پر حملہ آور ہوگئے ہیں تاحال محکمہ زراعت کے پاس اس کے روک تھام کے لیے کسی قسم کا اوزار نہیں ہے

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں