وانا‘گورنمنٹ مڈل سکول ڈابکوٹ عرصہ دراز سے سہولیات سے محروم

بدھ 12 ستمبر 2018 13:13

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) گورنمنٹ مڈل سکول ڈابکوٹ عرصہ دراز سے سہولیات سے محروم،سٹاف کی کمی برقرار ضلعی انتظامیہ خاموش،بچوں کے والدین کا کہناہے کہ مذکورہ سکول میں عرصہ دراز سے سہولیات کی کمی برقرار ہے جس کی وجہ سے طلباء کی قیمتی وقت ضائع ہورہاہے دوسری جانب سکول میں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے چاردیواری،فرنیچرز کے علاوہ سکول کے قیمتی اشیاء غائب ہوگئی ہے جس کے خلاف مقامی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن نے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ہے جو قابلِ افسوس ہے خوجل خیل قبیلے کے مشران نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول کے حوالے سے ٹوس اقدامات اٹھائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائینگی-

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں