گورنمنٹ گرلزھائرسیکنڈری سکول ڈابکوٹ کے ٹرانسفارمر اور کلاس رومز کے پھنکیں جنوری 2019 میں چوری ہوگئے

بدھ 11 ستمبر 2019 13:06

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) گورنمنٹ گرلزھائرسیکنڈری سکول ڈابکوٹ کے ٹرانسفارمر اور کلاس رومز کے پھنکیں جنوری 2019 میں چوری ہوگئے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن اور مقامی ضلعی انتظامیہ کے کانو پر جوتک نہیں رنگتی۔سکول میں سرکاری لیڈیز ٹیچر کی جگہ پرائیوٹ انپڑھ لیڈیز عوضی تعنیات،طلبات عرصہ دراز سے پڑھائی سے محروم ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکول کے قیمتی فرنیچرز اور واٹرپمپ غائب،استانیاں اور کلاس فورملازمین گھربیٹھے تنخوائیں لیتی ہے۔دوسری جانب مذکورہ سکول کے ٹیچرز ہاسٹل اور دستکاری سنٹر سے سکول کے مالک نے اپنے ہی گھرمیں مہمان خانہ بنائی ہے محکمہ ایجوکیشن اور مقامی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔والدین اور طلبات نے گورنر خیبرپختونخواہ اور محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ سکول کے کلاس فور ملازمین اور پرنسپل سمیت تمام لیڈیز ٹیچرز کو حاضر کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گیے تووالدین بچوں سمیت سڑکوں پر احتجاجاً آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں