الیکشن کے دن جنوبی وزیرستان وانا میں تمام پولنگ سٹیشنز میں چار سو گز کے فاصلے کے اندر ہر قسم اسلحہ لانا ممنوع

پیر 16 جولائی 2018 15:56

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کے دن جنوبی وزیرستان وانا میں تمام پولنگ سٹیشنز میں چار سو گز کے فاصلے کے اندر ہر قسم اسلحہ لانا ممنوع ہوگا اور جو بندہ پولینگ سٹیشن کے احاطے میںاسلحہ لانے کا مرتکب ہوا تو اسکا اسلحہ قبضہ میں لیکر ضبط کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ الیکشن سے ایک روز قنل وانا دفعہ ۴۴۱ نافذ کردیا جائے گا تاکہ وانا میں پر امن طریقے سے الیکشن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے کے مشران اور میڈیا کے نمائندوں کو چاہیے کہ وہ الیکشن کے دن حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ حکومت کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ وانا کے مشران ،علماء کرام اور صحافیوں نے ہر موقع پر حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کے دوران بھی وہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وانا میں شفاف الیکشن منعقد کرانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وانا کے تمام امیدواروں نے بھی کل مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وانا میں شفاف الیکشن کرانے کے لئے علاقے کے تمام امیدوار آپس میںتعاون کریں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں