وزیر تعلیم خیبرپختونخواکا دورہ وانا ،

ہائی سکول کو ہائی سیکنڈری سکول کا درجہ دینے ،ایجوکیشن آفس کو ٹانک سے وانا منتقل کرنے کا اعلان

ہفتہ 22 دسمبر 2018 14:48

وزیر تعلیم خیبرپختونخواکا دورہ وانا ،
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) وزیر تعلیم خیبرپختونخواضیاء اللہ بنگش نے اپنے پہلے دورہ وانا کے موقع پر ہائی سکول وانا کو ہائی سیکنڈری سکول کا درجہ دینے اور آئی ٹی لیب بنانے کیساتھ ایجوکیشن آفس کو ضلع ٹانک سے ضلع جنوبی وزیرستان وانا منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے علاوہ دیگر غیر فعال سکولوں کو فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

ہفتہ کو صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں گورنمنٹ ہائی سکول اور ڈگری کالج وانا کا دورہ کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کو پچھلے دور حکومتوں میں پسماندہ چھوڑدیا گیا ہے اب ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیم میدان میں قبائلی اضلاع کی تمام تر ضروریات کو پوراکرکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں قبائل نے مشکل حالات میں فوج کا ساتھ دیا اور ملکی کی خاظر کافی مشکلات برداشت کیے ہمیں ان کا احساس ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں قبائل کو اپنی قربانیوں کا صلہ ضرور ملیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ بریگیڈئیر وسیم ،ایڈیشنل ڈی سی جنوبی وزیرستان دلنواز وزیر اور اسسٹنٹ کمشنروانا فہداللہ وزیر بھی تھے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں