جنوبی وزیرستان میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید

دھماکہ پاک فوج کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ اگست 22:39

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید
جنوبی وزیرستان ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اگست 2019ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں بدر بریج کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر بریج میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بدربریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا آئی ڈی تھا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ شہداء اور زخمیوں کو ہستپال پہنچا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments