جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

دھماکہ کنی گرام کے علاقے میں واقع چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، پاک فوج کا جوان شہید

muhammad ali محمد علی بدھ 2 جون 2021 21:20

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنوبی وزیرستان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2021ء) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تعینات پاک فوج کا جواب وطن پر قربان ہو گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد جام شہادت نوش کر گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں