وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 27 ستمبر 2021 14:50

وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق وانا سبزی گلی موٹر سائیکل میں نصب بم اٴْس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب ملک اسلم نور غنی خیل کی گاڑی جائے وقوعہ سے گزر رہاتھا دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

۔دھماکے کی تحقیقات جاری کی گئی ہیں ۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس فورس نے وانا بازار کے قریب علاقعہ وچہ خوڑا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف سرچ اپریشن شروع کرتے ہوئے معدد مشتبہ فراد گرفتار ہونے کی طلاع ہیں -

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں