فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 20 فروری 2022 21:24

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
وانہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 فروری 2022ء ) سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 5دہشت گرد ہلاک، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شبیر احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور دہشتگرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی کوسراہا ہے اور دہشت گردی کےخاتمےکیلیےفورسزکی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں میں وحید اللہ، عبد الرحمان، محمد اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق 28 سال کے شہید سپاہی شبیر احمدکا تعلق کوئٹہ سے تھا، شہید شبیر نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پاک فوج دہشت گردی کی جنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔

14 فروری کو شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخلےکی کوشش کی تھی، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخل ہونے کے لیے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ حملے کی بھی کوشش کی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں