وانا‘ بااثر شخص گزشتہ 30سال سے غریب کی زمین پر قابض‘اب جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرا دی

جمعہ 16 اگست 2019 15:03

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) بااثر شخص گزشتہ تیس سال سے غریب کی زمین پر قابض ہے جس پر مزید ستم یہ کہ اب اس پر جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروا کر دو آدمیوں کو گرفتار کرا دیا گیا-پریس کلب میں جاوید والد میردل اشرف خیل نے ملک بخت عالم اشرف خیل خاندان کے خلا ف پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بخت عالم اشرف خیل ہماری جائیداد پر پچھلے 30 سالوں سے قابض ہے اور بخت عالم اشرف خیل نے رشوت کے عوض ہم پر جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے جس کے پاداش میں ڈی پی او عتیق اللہ وزیر کی ہدایت پر ہمارے دو بندے عید سے قبل گرفتار کرکے تھانہ سٹی ون میں بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں کہاکہ حوالات میں بند دونوں افراد مختلف قسم کے بیماری میں مبتلا ہیں۔جس میں ایک دل کا مریض ہے اور دوسرا گردے کی مرض میں مبتلہ ہے۔جب ہم ان سے ملاقات کرنے اتے ہیں تو مخالف فریق پولیس کے سامنے تھانہ کے اندر ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں اور کلاشنکوف ہمارے اپر تھان لیتے ہیں انھوں کہاکہ اگرہمارا کسی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار ڈی پی او عتیق عالم وزیر ہوگا۔انھوں نے اخر میں ائی جی ایف سی ساوتھ،ڈی سی ساوتھ اور کمانڈنٹ سکاوٹس سے مداخلت کی اپیل کی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں