وانا سب ڈویژن احمدزائی قبائل کا معاوضہ نہ دینے ،ٹی ڈی پیز لسٹ میں شامل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 7 فروری 2020 15:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) جنوبی وزیرستان متاثرین وانا سب ڈویژن احمدزائی قبائل کا ڈھول کی تھاپ پر معاوضہ نہ دینے اور ٹی ڈی پیز لسٹ میں شامل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کی یہ نعرے کہ ’’متاثرین وزیر ستان احمدزائی وزیر قبائل اور متاثرین وانا سب ڈویڑن احمدزائی وزیر قبائل کو معاوضہ دو معاوضہ دو‘‘حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ ہماری جائز مطالبات تسلیم کرکے معاوضہ دینے کیلئے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائے ورنہ ہم مجبور ہوکرمتفقہ طورپر پولیو سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرینگے ارو ساتھ ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں مختلف رابطہ سڑکیں بھی بندکردینگے مظاہرین نے وانا بائی پاس روڈ سے ریلی نکاکر ببل گیٹ سے ہوتے ہوئے وانا بازار میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

کیونکہ 9/11کے بعدمختلف چھوٹے و بڑے اپریشن میں سب سے زیادہ اور سب سے پہلے احمدزائی وزیر قبائل کے مالی و جانی نقصانات ہوچکے ہیں لیکن حکومت نے اسوقت سے لیکر ابتک ہمیں معاوضہ دینا تو کنار صرف متاثرین ہی نہیں تصور کیا۔مظاہرین کی قیادت ملک عبدا لخالق وزیر،ملک محمد خان وزیر،ملک بہادر خان وزیر و دیگر کررہے تھے۔احتجاج کے موقع پر تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اے این پی آیاز وزیر،پختونخوامیپ خیال محمد وزیر،جماعت اسلامی سیف الرحمان وزیر،پی ٹی آئی ولی محمد وزیر اور پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر آمان اللہ وزیر نے بھر پور حمایت اور ہر محاز پر ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

مظاہرے کے دوران سیاسی رہنماؤں اور دیگر مقررین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9/11کے بعد مختلف چھوٹے و بڑے اپریشنز میں احمدزائی قبائل نے بیش بہا قربانیاں پیش کیں اور ملک کی سلامتی کیلئے پوری قوم نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس قربانیوں کی بدولت آج تک قوم کو کوئی صلہ نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ مختلف اپریشنز میں شہداء اور زخمیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں مکانات تباہو ہوگئے جبکہ زیادہ تر گاڑیا ں بھی جلادی گئیں۔جبکہ اس وقت کے حکومت نے ہمارے ہونے والے نقصانات کا نوٹس تک نہیں لیا اور معاوضہ دینا تو دور کی بات ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں