وانا‘قوم اشرف خیل،کاکاخیل اور مغل خیل قبائل ایگری پارک منتقل کرنے سے انکاری ہوگئے

پیر 13 جولائی 2020 13:54

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) قوم اشرف خیل،کاکاخیل اور مغل خیل قبائل ایگری پارک منتقل کرنے سے انکاری ہوگئے، واضح رہے کہ چند دن قبل کمانڈنٹ سکاوٹس فورس محمدوسیم الطاف نے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خاطر وانا ایگری پارک کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس میں قبائلی زعماء ،علماء کرام ودیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی تھی، جس میں فیصلہ کیاگیاتھا کہ فروٹ اور سبزی منڈیوں سے وابستہ تاجراور کاروباری حضرات وانا روستم بازار سے اپناکاروبار وانا ایگری پارک منتقل کرناپڑیگا ،احکامات نہ ماننے کی صورت میں مقامی ضلعی انتظامیہ کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وانا روستم بازار کے مالکانان نے وانا ایگری پارک جانے سے انکار کرتے ہوئے مقامی میڈیاکوبتایاکہ وانا روستم بازار قوم اشرف خیل،کاکاخیل اور مغل خیل قبائل کا زاتی ملکیت ہے اس لئے ہم حکومت کی کہنے پر وانا ایگری پارک جانے کے لئے تیار نہیں ہے ۔کیونکہ ہمارا رننگ کاروبارہے جس کی منتقلی سے ہمارا کروڑوں کا نقصان ہوتاہے ۔اس بابت قوم اشرف خیل،کاکاخیل اور مغل خیل قبائل نے ایک سو افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل کرکے شٹرڈ ڈائون ہڑتال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں