وانا‘ضلعی ہیڈکوارٹر وانا ٹمبرمارکیٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی‘کروڑوں کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی

پیر 12 اکتوبر 2020 14:59

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) ضلعی ہیڈکوارٹر وانا ٹمبرمارکیٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،جس سے کروڑوں کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شام چاربجے کے قریب وانا بائی پاس روڈ ایئرپورٹ کے ساتھ ٹمبر مارکیٹ مین بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اگ لگ گئی جس سے کروڑں کے حساب سے قیمتی لکڑی اور بوسا جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اگ شام چاربجے پر لگ گئی تھی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی سے اگ پر قابو حاصل نہ کرسکا بعد میں سکاوٹس فورس کی بروقت مداخلت سے اگ پر رات دو بجے کے قریب کنٹرول حاصل کرلی گئی۔

دوسری جانب لکڑی منڈی کے مالکان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ہوگیاہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طورپر نقصان کا ازالہ کیاجائے اور ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کی عملہ اور گاڑیوں میں اضافہ کیاجائے۔یاد رہے کہ اس ٹمبرمارکیٹ کو پچھلے سال اگ لگ گئی تھی جس سے بھی کروڑوں کا نقصان ہوگیاتھا اب تک کسی کو نقصان کا ازالہ نہیں کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں