جمعیت علماء اسلام وانا کا علاقے میں فحاشی،منشیات،گانے بجانے اور مقامی پولیس کیخلاف وانا بازار میں جلسہ

جمعہ 20 نومبر 2020 16:34

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام وانا کی جانب سے علاقے میں فحاشی،منشیات،گانے بجانے اور مقامی پولیس کے خلاف وانا بازار ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔جے یو آئی وانا کے صدر مولانا میرزاجان،مولانا شاکراللہ،سخی مرجان مولانا نیک محمد مولانا جان محمد،مولانا رفیع ادین ،نذیر اور مولانا عبدلمنان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جے یو آئی (ف) خدا کی زمین پر خدا کا نظام چاہتے ہیں۔

علاقے میں عریانی ،فحاشی اور گانے بجانے کی سیاست نہیں مانتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وانا میں کچھ ایسے عناصر ہے جو علاقے میں بدامنی اور فحاشی پھیلانے کی کوشش کررہاہے مذید جے یو ائی ایسے عناصر کو نہیں چھوڑینگے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں مولانا میرزاجان نے کہاکہ احمدزئی وزیرقبائل نے قومی وصوبائی اسمبلی جو امیدوارن بیجھے گیے ہیں بدقسمتی سے انھوں نے ترقیاتی کاموں کے بجائے فحاشی اور منشیات کو تقویت دے رہاہے جو علاقے کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

مولانا شاکراللہ نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے سب کچھ بندکردیاہے صرف اور صرف منشیات کو اجازت دی گئی ہے جو افسوسناک ہے۔ آخر میں جمعیت علمائ اسلام کے قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں امن وامان کو بحال کریں تمام ترقیاتی سکیموں کی مد میں بند فنڈز کو بحال کرو جنگلات کو مذید توسیع دی جائے علاقے میں تمام سرکاری ادروں کو بحال کرو وانا کے تمام فلورملز میں غریب عوام کی کوٹہ فوری طورپر بحال کیاجائے اٹا چوروں کو سزا دی جائے اور وانا پولیس اپنا قبلہ درست کریں ورنہ جمعیت علماء اسلام حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں