جنوبی وزیرستان وانا ایگری پارک اراضی کی واجب الاادا رقم کی ادائیگی نہ دینے پر ٹھیکیداراور ضلعی حکومت کیخلاف احتجاج

پیر 26 جولائی 2021 14:39

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) جنوبی وزیرستان وانا ایگری پارک اراضی کی واجب الاادا رقم کی ادائیگی نہ دینے پر ٹھیکیدار سلیم خان وزیر اور ضلعی حکومت کیخلاف اسلام آباد اور پشاور پریس کلبز کے سامنے احتجاج کریں گے وزیر اعلی' کے پی کے محمود خان اور کور کمانڈر پشاور سے داد رسی کی اپیل کرتے ہیں کہ 2015 کے مالک زمین اور ایگری پارک کے ٹھیکدار سلیم وزیر جرگہ کے فیصلہ کیمطابق بقایاجات ادا کریں اور اضافی 101 کنال پر قبضہ کے بقایاجات جنکا تخمینہ 2 کروڑ 67 لاکھ 40 ھزار کی ادائیگی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر بچوں کے ساتھ پشاور اور اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج کرینگے اراضی ایگری پارک وانا کے مالک سیف اللہ ،جمشید ،غلام حسین اور لقمان وزیر نے ایگری پارک وانا میں احتجاج کرتے ھوئے کہاکہ 2015 میں ایگری پارک کی مد میں سلیم خان وزیر پر 250 کنال زمین فروخت کر دیا جس کی واجب الادا رقم 70 لاکھ آج تک نہیں دیئے گئے ہیں بعد میں جرگہ نے اصول کا فیصلہ سناکر 85 کنال واجب الاادا زمین سے سلیم خان انکاری ہیں اس کے علاوہ سیف اللہ نے کہا کہ 101 کنال اراضی پر چچازاد بھائی جمشید وزیر نواسہ داد گل نورمحمد کے ساتھ جو تنازعہ چل رہاتھا وہ خوش اسلوبی سے حل کرکے عدالت میں راضی نامہ کردیا گیا ہے اس کے باوجود بھی ضلعی حکومت 101 کنال زمین کی رقم دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے دیتے ہے جو سراسر ظلم اور بے انصافی ہیں اراضی کے مالکان سیف اللہ ودیگر نے مطالبہ کیا کہ اعلی' احکام ضلعی حکومت سی2 کروڑ 67 لاکھ 40 ھزار کی ادائیگی جلد سے جلد یقینی بنائے اور قبائلی جرگہ و رسم ورواج کے مطابق مذکورہ اراضی کی سودا ٹھیکدار سلیم کے ختم ہوچکا ہے ٹھیکدار سلیم خان وزیر 85 کنال زمین دیں یا رقم ادا کریں

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں