ْوانا ‘ ناجائز ٹیکس وصولی کی وجہ سے باغات مالکان سڑکوں پر سیب فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے

پیر 9 اگست 2021 16:17

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2021ء) ایگری پارک میں ناقص کارکردگی اور ایگری پارک گیٹ پر سکیورٹی کی مد میں تعینات عملے کی ناجائز ٹیکس وصولی کی وجہ سے باغات مالکان سڑکوں پر سیب فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

باغات مالکان کے مطابق ایگری پارک وانا میں کرپٹ مافیا کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے انھوں نے کہا کہ پارک میں منڈی مالکان نے گٹھ جوڑ کی بنیاد پر نان لوکل سوداگر کو اجازت نہیں دے رہا ہے کہ وہ ائے غریب کسانوں سے مناسب ریٹ پر سیب خرید سکے دوسری جانب وانا ایگری پارک گیٹ پر تعنیات عملہ بھی ہاتھ ریڑھی سے لیکر ٹرک سے بھی غیرقانونی ٹیکس وصولی میں مصروف ہیں جس سے باغات کے اکثر مالکان سیبوں کو سڑک کے کنارے تیز دھوپ میں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اس بابت مقامی زمینداروں اور کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر وانا اور ڈی پی او ساو?تھ وزیرستان سے مطالبہ کیا کہ گیٹ پر تعنیات عملہ کو فوری طورپر تبدیل کریں اور منڈی مالکان کا قیبلہ درست کریں ورنہ شدید احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں