وانا‘ایس ایچ او توئے خلہ قطب دو تانی کے خلاف سلیمان خیل قبیلے کا وانا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 16:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ایس ایچ او توئے خلہ قطب دو تانی کے خلاف سلیمان خیل قبیلے کا وانا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں سابقہ امیدوار برئے قومی اسمبلی ملک انور سلیمان خیل کے سربراہی میں کثیر تعداد میں سلیمان خیل قوم نے شرکت کی ،ملک انور نے کہاکہ مذکورہ ایس ایچ او علاقے میں بدامنی پھیلانے کی بار بار کوشش کر رہے ہیں قوموں کے مابین اختلافات کو ہوا دے رہا ہے انھوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایس ایچ او قطب دوتانی نے جھوٹے ایف ?ئی ار میں یعنی منشیات کی کیس میں سلیمان خیل قبیلے کی ایک فرد کو عمرقید سزا سنائی ہے اور اس طرح درجنوں دوتانی اور سلیمان خیل قبیلے کیلوگ جھوٹی ایف ?ئی ار میں گرفتار کرتے ہوئے بھاری رقم رشوت لیتا ہیں قوم سلیمان خیل نے مذکورہ ایس ایچ او کے معطلی اور انکوائری کرنے تک احتجاجی مظاہرے ،پولیو سے بائیکاٹ جاری رکھے گے انھوں نے کہا کہ اگر جلد ہمارے مطالبات پر غور وفکر نہ کیا گیا تو پھر وانا ٹو ڑوب اھم شارع کو بند کردینگی-

جنوبی وزیرستان‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments