علاقہ تنائی میں 21 دنوں سے ہائی سکول مانگنے کی پاداش میں جاری دھرنا کے منتظمین کا وانا میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 اکتوبر 2021 15:54

ْوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) علاقہ تنائی میں 21 دنوں سے ھائی سکول مانگنے کی پاداش میں جاری دھرنا کے منتظمین نے آج ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ہزار ابادی پر مشتمل علاقہ اس دورے جدید میں ھائی سکول سے محروم ہیں۔ انجنیئر اکرام اللہ، فریداللہ، مولانا گلاب خان، ملک نوراسلم اور مولانا نوراسلم نے کہاکہ ریاست پاکستان جان بوجھ کر علاقہ تنائی کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ 21 دنوں سے جاری دھرنے کیلئے کوئی ذمہ دار اہکار مثبت مذاکرات کیلئے نہیں ?ئے ہیں انتہائی افسوسناک ہے ۔

دھرنا منتظمین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال ھائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے 500 سے لیکر600 تک بچے اور بچیاں روشن مستقبل سے محروم ہوکر ضائع ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انجنئر اکرام اللہ اور فریداللہ نے کہاکہ گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن کے چند ساتھی ?ئے تھے انھوں نے کہا کہ کہ ہمارا کام صرف سکولوں کے ابگریڈیشن ودیگر کاموں کے پابندہے نا کے سکولوں کے منظوری ۔

محکمہ ایجوکیشن کے اہکاروں نے مذید کہاکہ اپ لوگوں کے ذمہ دار ایم این اے اور ایم پی اے ہیں ۔اس بابت تنائی کے عوام نے ایم پی اے نصیراللہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اخر میں عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خواہ میپ کے رہنماؤں ایاز وزیر، تاج وزیر اور خیال محمد وزیر نے دھرنا منتظمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ تنائی کے عوام کی مذکورہ حل طلب مطالبہ کو فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خواہ میپ اخری حد تک ساتھ دیگی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں