حلقہ این اے 49 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دلاور خان محسود نے انتخابات سے دستبردار ، پی ٹی آئی کے امیدوار کی مکمل حمایت کااعلان، مخالفین دوست محمد خان محسود کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں،پریس کانفرنس

بدھ 4 جولائی 2018 20:41

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 49 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دلاور خان محسود نے انتخابات سے دستبردار ہو کر جنو بی وزیر ستان کے حلقہ این اے 49 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد خان محسود کی حمایت کااعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دلا ور خان محسود نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دوست محمد خان محسود ایک نہایت ہی ایماندار اور مخلص شخصیت کے حامل ہے ،ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کے مفاد میں اپنا بھرپور کر دار ادا کیا اور امن و امان پیدا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج میں نے اپنے ساتھیوں سمیت انکی حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ انکے ساتھ الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین دوست محمد خان محسود کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں اور پروپیگنڈے کر نے میں مصروف ہیں جو انشاء اللہ اپنے مقاصد میں ناکام ہو نگے دوست محمد خان محسود صرف نام کے دوست نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ایک اچھے مخلص عوام دوست ہیں جو اپنے مفاد سے زیا دہ عوام کے مفاد کی پرو اہ کر نے والے شخص ہیں اس موقع پر دوست محمد خان محسود دلاور خان محسود اور انکے دوستو ں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے میری حمایت کی ہے انشاء اللہ میں کامیاب ہو علاقے اور عوام کے مسائل حل کرونگا ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں