15 جولائی کو قوم خوجل خیل کا جنرل الیکشن کے حوالے دوبارہ گرینڈ جرگہ طلب

جمعرات 12 جولائی 2018 13:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ضلع جنوبی وزیرستان قوم خوجل خیل کا ڈابکوٹ امن کمیٹی کا گرینڈجرگہ،حلقہ این اے 50 کے 27 نامزد امیدواروں کے ناموں پر غور،اس بابت قوم خوجل خیل نے ڈابکوٹ امن کمیٹی کے صدر زرجنان خوجل خیل کے سربراہی میں 15 جولائی کو قوم خوجل خیل کا جنرل الیکشن کے حوالے دوبارہ گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا جس میں خوجل خیل قبیلہ کے چیدہ چیدہ مشران کے علاوہ کالج و یونیورسٹی کے سارے طلباء بھی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

قوم خوجل خیل اپنی مجموعی ووٹ صرف ایک امیدوار کے دینے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے پر غور کریں گے۔ ذرائع نے نتایا کہ خوجل خیل قوم ایسے امیدوار کو ووٹ دے گی جو خوجل خیل کے بنیادی مسائل حل کرنے وعدہ کرے۔کیونکہ خوجل خیل پچھلے کئی دہائیوں سے نظر انداز کیے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ خوجل خیل قبیلے کاٹوٹل سات ہزار وو ٹ ہے اگر خوجل خیل قبیلے کا سارا ووٹ ایک امیدوار کے لئے پول ہوا تو اسکی جیت یقینی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں