اسسٹنٹ کمشنر وانا کا 120رکنی کمیٹی کے ساتھ جرگہ

ْفہید خان نے قوم احمدزئی وزیر کو 6 اگست تک مہلت دے کر کہاکہ وانا میں امن وامان برقرار رکھنا ہوگا

پیر 30 جولائی 2018 13:54

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) جنوبی وزیرستان وانا ایف سی کیمپ میں120 رکنی کمیٹی کا امن وامان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ کیساتھ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے وانا میں امن کی صورت حال بری طرح متاثر ہوچکا ہے جس کے لیے 120 رکنی واناامن کمیٹی کے تعاون کی ضروت ہے اس حوالے سے 120رکنی وانا امن کمیٹی کے ممبر ملک سنگین ،ملک سیداللہ خان سمیت احمدزئی وزیرقبائل کے عمائدین نے اسیسٹنٹ کمیشنر وانا کو یقین دہانی دیتے ہوئے کہاکہ اج کے جرگے میں 120رکنی کمیٹی کے ممبران پورا نہ ہونے کیوجہ سے قوم احمدزئی وزیرقبائل 6اگست کو وانا بازار میں جرگہ منعقد کیاجائیگا بعد میں حکومت کو اگاہ کرینگے جس پر اسیسٹنٹ کمیشنر وانا فہید خان نے قوم احمدزئی وزیر کو 6 اگست تک مہلت دے کر کہاکہ وانا میں امن وامان برقرار رکھنا ہوگا-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں