ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان مین بھی جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 20:53

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک کے دوسروں علاقوں کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان مین بھی جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جشن آزادی کی مین تقریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں منعقد ہوئی جس میں مقامی مشران، علماء،سیاسی قائدین اور سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی سائوتھ عابد لطیف، ڈی سی سہیل خان کے علاوہ عسکری اور سول حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی عابد لطیف نے پرچم کشائی کی اور گرین پاکستان کے حوالے سے پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ تقریب کے آغاز سے پہلے قبائلی عمائدین نے میجر جنرل عابد لطیف کو روائیتی پگڑی بھی پہنادی۔ سکول کے بچوں نے ملی نغمے اورقومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں قبائلوںنے قربانیاں دی ہیں اور برے وقت میں قبائل ہر قسم قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب کے دوران موقع پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں