جنوبی وزیرستان وانامیں درجنوں بی ایچ یو،ڈسپینسری اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر غیرفعال

فیصد ہیلتھ ٹیکنیشن اور ڈسپینسرز بیرونی یا اندرونی ملک کاروبار میں مصروف ہیں‘ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 18 ستمبر 2018 14:48

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانامیں درجنوں بی ایچ یو،ڈسپینسری اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر غیرفعال،70فیصد ہیلتھ ٹیکنیشن اور ڈسپینسرز بیرونی یا اندرونی ملک کاروبار میں مصروف،ایجنسی سرجن ان غیرحاضر ملازمین سے ماہانہ کی بنیاد پر کٹوتی کرکے انہیں ڈیوٹی سے کھلی چٹھی دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایجنسی بھرمیں جیتنے ہسپتال قائم ہے ان ہسپتالوں متعین بیشتر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیوں سے غیرحاضر رہتے ہیں۔

جن سے ایجنسی سرجن ماہانہ کی بنیاد پر کٹوتی کرتے ہیں جس کے باعث وانا سب ڈویژن میں سینکڑوں بچے ، بوڑھے اور خواتین مختلف بیماریوں کے شکار ہیں۔وانا کے سیاسی رہنماء اور قبائلی عمائدین نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام،گورنرخیبرپختون خواہ اور وزیراعظم عمران خان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہی-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں