جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر رغزائی میں احمدزئی وزیرقبائل کی انڈیا کے خلاف ریلی

منگل 25 ستمبر 2018 15:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر رغزائی میں احمدزئی وزیرقبائل نے انڈیا کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں مقامی علمائ کرام،طلباء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حفیظ الامین کی قیادت میں رغزئی بازار سے ہوتے ہوِئے خمرنگ میں اختتام پذیر ہوگئی ریلی میں موجود قبائلی عمائدین،طلباء سمیت تمام مکاتب فکر لوگوں نے متفقہ طور پاک آرمی کے ساتھ انڈیا کے خلاف شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا۔

مولانا اصام الدین نے کہا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھنا پاکستان ایک بہادر قوم ہے پنجابی،پشتون،بلوچی اور سندھی ہم سب ایک قوم ہے پشتون قوم نے کشمیرمیں بھی انڈیا کو منہ توڑ جواب دیاتھا اس بار پشتون قوم منہ توڑجواب دینگے -

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں