جنوبی وزیرستان ،دہشت گردی کے کٹھن حالات کے بعد اب خوشحال وزیرستان بن چکا ہے،میجر جنرل عابد لطیف

کیڈٹ کالج وانا نہایت کٹھن حالات بن بنا دیا گیا ہے ،خوشی ہوئی کہ انگوراڈہ سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم ایف سولہ طیارے کے پائلٹ بن چکے ہیں، آئی جی ایف سی کا کیڈیٹ کالج وانہ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

جمعرات 8 نومبر 2018 21:02

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے ساتویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے کٹھن حالات کے بعد اب خوشحال وزیرستان بن چکا ہے۔جنوبی وزیرستان کے غیور عوام نے سخت حالات کا مقابلہ کیا اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ دن کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان میںساتویں یوم والدین کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے سی وانا ،کالج کے پرنسپل کرنل شہزاد محمود قادر وزیر ،محسود ،دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے سینکڑوں سرکردہ عمائدین ملک جمیل وزیر،ملک سلک وزیر،مولانا تاج محمد وزیر،مولانا میرزاجان وزیرکے علاوہ کیڈٹ کالج وانا کے طلباء کے والدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی کا کہناتھا کہ کیڈٹ کالج وانا نہایت کٹھن حالات بن بنا دیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ یہ جان کر بہت خوش ہوئے کہ کیڈٹ کالج وانا سے جنوبی وزیرستان کے پاک افغان سرحد پر واقعہ انگوراڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم ایف سولہ طیارے کے پائلٹ بن چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی میجرجنرل عابد لطیف نے کیڈٹ کالج وانا کے پرنسپل کرنل شہزاد محمود قادر اور کالج سٹاف کی کوششوں اورمحنت کو سہراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں اور سخت محنت کی وجہ سے کیڈٹ کالج وانا کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل ہے۔

اس سے قبل کیڈٹ کالج وانا کے پرنسپل کرنل شہزاد محمود قادر نے کیڈٹ کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کا کہناتھا کہ کیڈٹ کالج وانا میں ملک بھر سے قوم کے سپوتوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج وانا میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا کے کلاسوں کا اجراء 2011ء میں ہوا تھا ۔

اب تک اس کالج سے 35 طلباء میڈیکل ،57انجنئیرنگ اور 50پاک آرمی میں سلیکٹ ہوئے ہیں۔بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے قبائلی عمائدین اور طلباء کے والدین اور دیگر کا کہناتھا کہ کیڈٹ کالج وانا اپریشن راہ نجات کے دوران بنا تھا ۔پاک فوج نے اپریشن راہ نجات کے دوران دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم پرزور دیکر جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا اور کیڈٹ کالج سپین کئی بناکر یہاں کے قبائلیوں کو تاریکی سے نکال کر علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاک آرمی کا یہ نہایت شاندار فیصلہ تھا اب ہم نے اپنے بچوں کی تعلیم اور ان کی تربیت دیکھ کر دلی خوشی محسوس کررہے ہیں۔انھوں نے پاک فوج ،آئی جی ایف سی ،کیڈٹ کالج وانا کے پرنسپل اور دیگر سٹاف کی کوششوں کو سہراہا اور انھیں دعائیں دیں۔ آئی جی ایف سی نے کیڈٹ کالج وانا کے طلباء کے پریڈ کا بھی معائنہ کیا ۔انھوں نے کالج کی لیبارٹری ،لائبریری اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا ۔اور کالج کی کارکردگی سے مطمئن ہوئے ۔آئی جی ایف سی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں