جنوبی وزیرستان،واپڈا ٹیسکو نے وادی کانی گر م میں آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ بجلی کی بحالی کے کام ادھورا چھوڑ دیا

20 نومبر تک کانی گرم میں بجلی کی بحالی کاکام شروع نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے،بجلی کی بحالی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ایس ڈی او نعمان کا پشاور سے ریموٹ کنٹرول سے چلانا ہے،قبائلی عمائدین

منگل 13 نومبر 2018 21:40

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) واپڈا ٹیسکو نے جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گر م میں آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ ہونے والی بجلی کی بحالی کے کام ادھورا چھوڑ دیا ۔20 نومبر تک کانی گرم میں بجلی کی بحالی کاکام شروع نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔بجلی کی بحالی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ایس ڈی او نعمان کی پشاور سے ریموٹ کنٹرول سے چلانا ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹیسکو کا ایس ڈی او نعمان پشاور میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول کے زریعے پچھلے ایک سال سے جنوبی وزیرستان میں حاضری لگاکر کام چلارہا ہے ۔جبکہ واپڈا ٹیسکو اپریشن کا سٹور جنوبی وزیرستان سے سینکڑوں کلومیٹر دور ضلع ٹانک میں بنایا گیاہے ۔کانی گرم کے برکی قبائل کے عمائدین کا ہنگامی جرگہ منگل کے دن زیر صدارت ملک عرفان الدین برکی چیف آف برکی قبائل منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جرگہ میں واپڈا ٹیسکو کی کانی گرم میں بجلی کی بحالی کے کام میں ناکامی پر نہایت افسوس کا اظہار کیا گیا ۔قبائلی جرگہ نے متفقہ قرار داد کے زریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، گورنر کے پی کے ،کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر،چیئرمین واپڈا لاہور ،چیف واپڈ ا فاٹا ٹیسکو پشاور،آئی جی ایف سی جنوبی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر محمد یخییٰ اخونزادہ سے مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا ٹیسکو کی غفلت اور لاپر واہی کا نوٹس لیں اور بجلی کی بحالی کاکام تیز کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کریں۔

اس سلسلے میں جب ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے رابطہ قائم کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے زمہ دار آفیسر نے کہا کہ واپڈا ٹیسکو فاٹا کو بجلی کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے۔مگر واپڈا ٹیسکو نے بجلی کی بحالی کا کام نہایت ناقص بنیاد پر کیا ہے۔نئے کھمبوں کی بجائے پرانے کھمبے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ کھمبوں کی تنصیب میں سیمنٹ کا استعمال سرے سے نہیں کیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے برف باری کے موسم میں مزکورہ لائن زمین بوس ہو جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم واپڈا ٹیسکو کے حکام بالاء بجلی کا سٹور ٹانک سے جنوبی وزیرستان منتقل کرنے اور بجلی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے ۔اور ناقص کام پر واپڈا ٹیسکو کے حکام کے خلاف کاروائی کریں گے۔قبائلی عمائدین نے دھمکی دی کہ اگر بیس نومبر تک بجلی کی بحالی کاکام کانی گرم میں شروع نہ کیاگیا تو اکیس نومبر کو سڑکوں پر نکل کر واپڈا ٹیسکو کے خلاف دھرنا دینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں