جنوبی وزیرستان ،تباہ شدہ مکانات کے 21ہزار کینسل ہونے والے سروے بحال

ڈپٹی کمشنر محمد یخییٰ اخونزادہ کا سروے کے چیکوں کی تقسیم کا اعلان ، چیکوں کی تقسیم کا پہلا مرحلہ 22دسمبر سے شروع کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے موجودہ اقدامات سے دکھی قبائلیوں کو انصاف ملے گا،ملک عرفان الدین برکی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:37

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر محمد یخییٰ اخونزادہ نیآپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے سروے کے چیکوں کی تقسیم کا اعلان کردیا۔ چیکوں کی تقسیم کا کام صاف وشفاف بنا دیا گیا ہے۔چیکوں کی تقسیم کا کام چھٹی کے دنوں میں ہوگی۔اور ہفتہ اور اتوار کے دن پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔

زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر محمد یخییٰ اخوانزادہ نے محسود قوم کے ساتھ اپنا وعدہ نبھا دیا ۔تباہ شدہ مکانات کے 21ہزار کینسل ہونے والے سروے کو بحال کرنے کے علاوہ ہفتہ 22اوراتوار 23دسمبر2018ء کو پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں چیکوں کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمنشر جنوبی وزیرستان کے حکام نے بتایا کہ چیکوں کی تقسیم اب چھٹی کے دن ہوگی اور ہفتہ اور اتوار کے دن تباہ شدہ مکانات کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

اور چیکوں کی تقسیم کا پہلا مرحلہ 22دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے چیکوں کو تقسیم کا کام صاف وشفاف بنانے کے لئے پرانے کرپٹ اہلکار وں کو چیکوں کی تقسیم سے دور رکھتے ہوئے چیکوں کی تقسیم کی نئے طریقے سے شروع کرنے کے احکامات شروع کردئے ہیں اور چھٹی کے دنوں میں چیکوں کی تقسیم ہوگی ۔ہفتہ اور اتوار 22,23دسمبر کو پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں ہر ڈویژن میں چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

لدھا سب ڈویژن کے چیک لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرفرقان اشرف تقسیم کریں گے۔جبکہ سرویکئی ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر یوسف علی تقسیم کریں گے۔دونوں ڈیژن کے اہلکاروں نے چیک بنانے کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے۔برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفا ن الدین برکی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محمد یخیی ٰاخونزادہ کی جانب سے محسود قبائل کے جرگہ سے ہونے والا وعدہ پورا کرنے اور چیکوں کی تقیسم کا کام صاف و شفاف بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے موجودہ اقدامات سے دکھی قبائلیوں کو انصاف ملے گا ۔

اور چیکوں کی تقسیم کا کام صاف و شفاف ہوگا۔واضح رہے کہ سابق دور میں چیکوں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی تھی ۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر نے کرپشن کے خاتمے کے لئے جو اقدامات کئے ہیںان سے قبائلی عوام مطمئن ہیں۔نئے طریقہ کا ر کے مطابق چیکوں کی تقسیم کا کام صاف وشفاف ہونے کے ساتھ ساتھ چیکوں کی تقسیم کا کام تیزکرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں