قبائلی اضلاع میں تمام نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو پورے صوبے میں چلانے کی اجازت دی جائے‘ایاز وزیر

قبائل علاقہ جات میں بے روزگاری کی وجہ سے مسائل نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں غریبوں کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے

منگل 15 جنوری 2019 14:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری آیاز وزیرنے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں تمام نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو پورے صوبے میں چلانے کی اجازت دینے اور انگوراڈہ بارڈر کو طورخم ،چمن ،خر لاچی اور غلام خان بارڈر کی طرز پر کھول دینے کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکے اور بے روزگاری کے خاتمے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایاز وزیر نے وانا پریس کلب کے دورے کے موقع پر کی ۔انہوں نے کہا کہ قبائل علاقہ جات میں بے روزگاری کی وجہ سے مسائل نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں غریبوں کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے لہذا عسکری حکام اور حکومت وقت اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دیکر کوئی حل تلاش کرے۔

(جاری ہے)

آیاز وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے مقام پر واقع انگوراڈہ بارڈر کو 24گھنٹے کھولنے سے عام عوام کو کروڑوں اور اربوں روپے کمانے کی ایک اہم ذریعہ ہے جس طرح لوگ طورخم ،چمن ،خرلاچی اور غلام خان سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔

انہوں نے کورکمانڈر پشاور ،گورنر کے پی کے اور آئی جی ایف سے پرزور مطالبہ کیا کہ متعلقہ دو اہم مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام خوشحال زندگی گزار سکیں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں